14 مئی 2015 - 08:29
سومالیہ : الشباب دہشتگرد وں کے ہاتھوں ایرانی لانچ کاعملہ یرغمال

الشباب دہشتگرد گروہ نے سومالیہ کے ساحل پر لنگر انداز ایک ایرانی لانچ کے عملے کو یرغمالی بنالیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ الشباب نے ایران کی ایک ماہیگیری صنعت سے وابستہ ایک لانچ پر قبضہ کرکے اس کے چودہ کارکنوں کو یرغمالی بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے- ایران کی ماہیگیری کی صنعت کے سربراہ حسن صالحی نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ لانچ فنی مسائل کی وجہ سے سومالیہ کے ساحلی حدود میں پھنسی ہوئی تھی۔ حسن صالحی نے بتایا ہے کہ اس جہاز کے کارکنوں کو الشباب دہشتگرد گروہ کے عناصر نے اغوا کرلیا ہے۔ ایران کی ماہیگیری کی صنعت کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت اس جہاز کا چودہ افراد پر مشتمل عملہ الشباب گروہ کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہیگیری کا جہاز بھی اس وقت اس دہشتگرد گروہ کے قبضے میں ہے۔

.......

/169